تمل ناڈو کی وزیر اعلی اور انا ڈی ایم کی سربراہ جے جیہ للتا کے انتقال کے بعد ان کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لئے راجاجي ہال میں رکھا گیا ہے جہاں ’اماں‘ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عوام کا جم غفیر امڈ پڑا ہے۔
right;">لوگوں کے درمیان ’اماں‘ کے نام سے مشہور محترمہ جے للتا کا کل دیر رات اپولو ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔
اتوار کی شام کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے ہی وہ انتہائی نگہداشت کے کمرے میں داخل تھیں۔